
مختلف سیاستدان عید الفطر منانے کیلئے اپنے اپنے بائی علاقوں میں چلے گئے ۔
صدرڈاکٹر عارف علوی کراچی ،وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ لاہور اور عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے۔نواز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں عید منائیں گے ۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن، ایازصادق ، علیم خان ، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، ہمایوں اختر خان ، سینیٹر اعجاز چودھری ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ ،سابق گورنر پنجاب چو دھری سرور لاہور میں عید منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت ، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اور مونس الہی گجرات میں عید منائیں گے
، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری جہلم ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گو جر خان میں اورپیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دبئی میں عید منائیں گے ۔آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ ، شیخ رشید ،چودھری نثار اور اعجاز الحق راولپنڈی اور سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے یوسف رضا گیلانی ،شاہ محمود قریشی ملتان، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ ، شیریں مزاری اور رضا ربانی کراچی میں عید کریں گے رانا ثنا ئاللہ فیصل آباد ، اسد قیصر صوابی میں ، منظور وٹو وساوے والا اوکاڑہ میں اور جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے ۔