اہم خبریںپاکستان

فرح خان کی ملکیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل

گوجرانوالا(آئی پی ایس)گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی ملکیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔
گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے چن دا قلعہ کے قریب کارروائی کی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔
جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بشیر کے مطابق نقشے کی خلاف ورزی پرسوسائٹی کے دفتر کو سیل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس کا جواب نہ ملنے پرآج کارروائی کی گئی۔
مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی فرح خان کی ملکیت ہے اور وہ بیرون ملک جا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker