
لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے فتنے کو جتنی جلد کچل دیا جائے اتنا ملک کا فائدہ ہے۔
مریم نواز نے گورنر ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی دشمنی میں مدینے کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ واقعہ پیش آیا، مسجد نبوی واقعے پر پاکستان میں بھی قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، جسے جتنی جلدی کچل دیں اتنا ملک کا فائدہ ہے۔
حمزہ شہباز کی حلف برداری میں روڑے اٹکانے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ جس طرح انہوں نے آئین اور قانون کو پاں کے نیچے کچلا، پی ٹی آئی کے لوگ اگر اب کچھ کریں تو ان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پھینکنا چاہیے،یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ جوکر ہیں۔





