پاکستان

خورشید احمد شاہ کی حمزہ شہباز شریف کو مبارک باد

سکھر(آئی پی ایس)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔

 

یہاں اپنے جاری ردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ آئین شکنوں کے مقابلے میں یہ آئین اور جمہوریت پسندوں کی ایک اور فتح ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح آئین پر عمل نہ کرنے والوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب کی نئی حکومت حمزہ شہباز کی سربراہی میں غربت میں کمی کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور ترقی کیلئے جمہوری رویوں کا ہونا ضروری ہے اور ہم اس ملک کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker