اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمر سرفراز چیمہ کو اقبال کاشاہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلی کا استعفی ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا اور عثمان بزدار کا استعفی نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کردیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اقبال کا شاہین قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے لیے لکھا کہ چوہدری صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ آپ اقبال کے شاہین ہیں، خوب لڑے ہیں، انشاللہ خوب لڑیں گے۔





