وھاڑی (آئی پی ایس )محمد اشرف نمایندہ خصوصی .احساس کفالت سنٹر بورے والا میں بڑی کرپشن کا انکشاف متاثرہ خواتین کی شکایات پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر عاصمہ ربانی ڈوگر نے ریکارڈ چیک کرنے پر امدادی رقم میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی خرد برد کرنے والے دو ریٹیلرز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے نجی بنک کے آفیسر کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف
بورےوالا شہر میں قائم احساس کفالت سنٹر چوہدری ٹریڈرز واقع لڈن روڈ پر خواتین کے ساتھ فراڈ اور رقم کی کٹوتی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحمن کے ٹرانسفر ہوتے ہی حال ہی میں تعنیات ہونے والے نئے افسران نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا سینٹر پر ڈیوائس ہولڈر طلحہ رزاق نے دو خواتین کی امدادی رقم میں سے ایک دن میں 50 ہزار اور 25 ہزار کا فراڈ کرتے ہوئے رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی تھی
شمیم اختر کی امدادی رقم 38 ہزار تھی اس کے انگوٹھے لگوا کر ہیرا پھیری کرتے ہوئے 25 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں سینڈ کر لیے گئے جبکہ پروین بی بی کی امدادی رقم 50 ہزار تھی جو کہ ساری کی ساری انگوٹھے لگوا کر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی گئی اور پروین بی بی کو رقم نہ آنے کا کہہ کر سینٹر سے نکال دیا ۔
بی ڈی او ملک عمران حبیب بینک لمیٹڈ کی مبینہ معاونت سے فراڈ
اسی طرح لڈن روڈ پر ہی واقع صائم ٹریڈرز پر امدادی رقم 38 ہزار کی وصولی کے لیے آنے والی خاتون کو 33 ہزار تھما کر 5 ہزار روپے کا چونا لگا دیا گیا جس پر مذکورہ خواتین نے شکایات سیل سے رجوع کیا تو شکایات درست نکلی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی عاصمہ ربانی نے دونوں ریٹیلرز طلحہ رزاق ولد عبد الرزاق اور محمد رزاق کو بذریعہ بی ڈی او حبیب بینک لمیٹڈ ملک عمران طلب کیا .
تو دونوں افراد نے فراڈ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی عاصمہ ربانی ڈوگر نے فراڈ دھوکہ دہی سے رقم کٹوتی ثابت ہونے پر دونوں ریٹیلرز کے خلاف امانت میں خیانت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرنے کی درخواست متعلقہ تھانے میں دی متاثرہ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ سینٹر پر امدادی رقم سے روزانہ لاکھوں روپے ناجائر طور کٹوٹی کئے جاتے ہیں جس میں بی ڈی او ملک عمران حبیب بینک لمیٹڈ کی مبینہ معاونت سے فراڈ کے ریکارڈ قائم کئے جا چکے ہیں