
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے بھرتیوں کی
تفصیلات مانگ لیں۔اسپیکر نے تفصیلات طلب کی ہیں کہ کس کس شعبے میں لوگوں کا بھرتی کیا گیا اور دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
سابق اسپیکر اسد قیصر پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنے رشتہ داروں اور حلقے کے لوگوں کو میرٹ کے بغیر بھرتی کیا۔ جن افراد کو غیر قاننوی طور پر بھرتی کیا گیا ان کی تعداد 200 سے لگ بھگ ہے۔میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اسد قیصر نے اپنے بہنوئی کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا اور تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے گریڈ 19 میں ترقی دے دی ، اسی دن گریڈ 20 کے 9 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی