
اسلام آباد (آئی پی ایس ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے 26 اپریل کووزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھا جس میں برطانوی ہم منصب نے تہنیتی پیغام دیا ۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنےپرشہبازشریف کومبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔





