پاکستانپنجاب

گجرات :دریا چناب چار نوجوانوں کونگل گیا ،لاشیں گائوں پر پہنچنے پر کہرام برپا

گجرات(آئی پی ایس)دریائے چناب میں نہانے کے دوران چار نوجوان ڈوب کر جاںبحق ہو گئے ،

 

مرنے والے جوانوں کی عمریں سترہ سے ستائیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گجرات میں پیش آیا جہاں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، 2 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد کی عمریں 17 سال سے لیکر 27 سال کے درمیان ہے،

 

جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ عبداللہ، 18 سالہ علی،27 سالہ وقاص اور 27 سالہ عثمان شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 17 سالہ عبداللہ اور 27 سالہ عثمان کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق چاروں دوست کا تعلق ایک گائوں چک سادا سے ہے جبکہ یہ حادثہ دریائے چناب کے مقام کلووال پر پیش آیا۔

 

خیال رہے کہ چاروں افراد شدید گرمی کے باعث دریائے چناب پر نہانے کے لیے گئے اور گہرے پانی کی نذہو گئے۔واضح رہے کہ دریا اور نہرں پر رواں ہفتے کے دوران نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب کر دم توڑ گئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker