
اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے اہم رہنما نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد ملک بھر میں ’’دما دم مست قلندر‘‘ہوگا ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ دو سے تین دن کے لیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، بتا کہ اس لئے جا رہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ کھڑا رہوں گا ، عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انشاللہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے متعلق لکھا کہ معاشی ترقی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ جو جنریٹر گزشتہ 4 سالوں سے بند پڑے تھے شہباز شریف نے آتے ہی وہ سب دوبارہ چلوا دیے ہیں۔





