اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وہ ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور لاہور جلسہ کو کامیاب بنانے پر عمران خان ورکرز کا شکریہ ادا کریں گے ۔
چئیرمین تحریک انصاف پارٹی کے پروفیشنل گروپ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ عمران خان سے گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
اس دوران کو پنجاب کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بریف کیا جائے گا اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی عمران خان پارٹی قیادت کو ہدایات دیں گے۔