پاکستان

شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہو گیا ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون حرکت میں آئے گا، عمران خان کی کرپشن پر کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

 

منگل کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل پر مبنی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہو گیا ہے جو یہ کہتا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، ناکام ہے، ناکام ہے، وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے پر آ گیا ہے، یہ وہی جھوٹا شخص ہے جو کہتا تھا اب سیاست نہیں کروں گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر آٹھ سالوں بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا رہا ہے تو غیرقانونی فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ اور چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ اب سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش ملک پر مسلط نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، باقی جو کرنا ہے کرو، ہم سکیورٹی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا، پھر قانون اس کو ہاتھ میں لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker