پاکستانپنجابعلاقائی

طلبا کیلئے اہم خبر پنجاب بورڈ امتحانات کا شیڈول پھر تبدیل

لاہور:(آئی پی ایس )پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے مختلف ڈپلوموں کے عملی امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ آف ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ اور ڈپلومہ آف سٹی گلڈ کے عملی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کر دی ہے، مذکورہ ڈپلوموں کے عملی

امتحانات 5 مئی سے ہوں گے، امتحانات کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا اور 2 جون کو نتیجہ جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات متعلقہ کالجز میں ہی ہوں گے، کالج انتظامیہ نتائج تیار کرکے فنی تعلیمی بورڈ کو بھجوائے گی۔ دوسری جانب پیک نے سکولوں میں پرائمری اور مڈل جماعت کے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں: کون بنے گاگورنر پنجاب؟؟3 امیدوار سامنے آ گئے نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کی اسسمنٹ 26 اپریل سے کی جائے گی۔ 26 اپریل کو انگریزی، 27 کو اردو اور 28 کو حساب کا ٹیسٹ ہوگا،29 کو سائنس اور 30 اپریل کواردو، انگریزی کا زبانی ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسسمنٹ کا ٹائم صبح 8 سے دوپہر تین بجے تک رکھا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker