
کراچی(آئی پی ایس)کراچی لاپتہ ہونیوالی لڑکی دعامل گئی ؟لاہور کے رہائشی نوجوا ن سے نکاح کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آگئیں،کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ نوجوان لڑکی دعا زہرہ کو لاہور سے ٹریس کر لیا گیاہے جسے پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیاہے ۔
بتایا جارہاہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں آکر ایک ” ظہیر “ نامی نوجوان سے نکاح کر لیا تھا اور پولیس کی جانب سے لڑکے کو بھی اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاہے ، دعا زہرہ کا ویڈیو بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیاہے جو کہ جلد ہی شیئر کیا جائے گا ۔ظہیر نامی نوجوان لاہور کا ہی رہائشی ہے اور پولیس کی جانب سے دعا زہرہ کا نکاح نامہ بھی حاصل کر لیا گیاہے۔
دعا زہرہ کے والدنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تفصیل بتائی گئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا سکتیں ،کمشدگی کا مقدمہ ہے تفتیش میں مسائل آ سکتے ہیں ۔





