بین الاقوامی

چینی صدر کا معاشرے میں پڑھنے کے اچھے ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چئیرمین اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ہفتے کے روز کتب بینی کی پہلی قومی مہم کے موقع ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ اپنے پیغام میں انہوں نےچینی معاشرے میں پڑھنے کے اچھے ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پورا معاشرہ کتب بینی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور ملک میں اچھی کتابوں سے محبت کی مضبوط فضا قائم کی جائے گی۔
صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ پڑھنا لوگوں کے لیے علم حاصل کرنے، حکمت حاصل کرنے اور اپنے اخلاقی معیار کو بلند کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ قدیم زمانے سے چینی قوم کی طرف سے اس رجحان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور اس نے چینی عوام میں اپنے اعتماد اور خود کو مضبوط کرنے کی خوبی کو تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔
صدرشی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی کے ارکان اور کارکنان پڑھنے میں سبقت لے جائیں گے اور بچوں میں پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کی ترغیب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker