لاہور(آئی پی ایس)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کو سروسز اسپتال لایا گیا اور انکے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پیٹ خراب ہونے کے باعث سروسز لایا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ گورنر پنجاب کو میڈیکل ون کے پروفیسر در محمد نے چیک کیا۔