پاکستان

جمہوریت پسند جماعتوں نے سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر تاریخ رقم کی ،بلاول بھٹو

 

لندن(آئی پی ایس)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند جماعتوں نے سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر تاریخ رقم کی ،ہم عمران خان کے نہیں بلکہ اس سوچ کے خلاف ہیں جو جمہوریت و آئین مخالف ہے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت پر کام مکمل کریںگی۔

 

بلاول بھٹو نے لندن میں نواز شریف کے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ ایون فیلڈ پہنچنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلاول کا خود استقبال کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی تھے۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت پر کام مکمل کریں گے، سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر تاریخ رقم کی، عمران خان کے نہیں، اس کے پیچھے چھپی سوچ کے خلاف ہیں۔

 

ادھر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کےدرمیان ایک روز پہلے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔ دونوں رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیموکریسی ٹو کرنے پر تبادلہ خیال کیا صدر کے مواخذے کے حوالے سے بھی تجاویز طلب گئیں۔ سابق حکومت کی الیکشن ترامیم کو ختم کرنے بارے بھی گفتگو ہوئی۔ دنوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ای وی ایم مشینوں پر الیکشن کرانے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker