لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک ملک میں مکمل جمہوریت کی فتح نہیں ہوجاتی۔تفصیلات کے مطابق نائب صدر مریم نواز کی ملک کے معروف ٹک ٹاکر سے ملاقات ہوئی ہے، معروف ٹک ٹاکرز نے جاتی امرا میں مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں حالیہ سیاست سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی اور ٹک ٹاکرز نے مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت کے لئے کبھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، نوازشریف کی لیڈر شپ میں ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سفر رکا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک ملک میں مکمل جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کی آخری فتح نہیں ہوجاتی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو تلاشی دینا ہو گی اب تمہیں فرار نہیں ہونے دیں گے۔