بین الاقوامی

بو آؤ ایشیائی فورم کے بعد چین میں ترقی کے بے حد ثمرات حاصل ہوئے ہیں، وزیر اعظم

بیجنگ ()

بو آؤ ایشیائی فورم کی مشاورتی کمیٹی کے چیرمین اور جاپان کے سابق وزیر اعظم فوکودا یاسو نے فورم کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پھنگ کے ورچوئل خطاب کو سراہتے ہوئے نشاندہی کی کہ بو آؤ ایشیائی فورم کے قیام کے بیس سے زائد برسوں میں چین میں ترقی کے بے حد ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا ایک بار پھر تذکرہ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ تمام لوگ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے لیے کوشش کریں گے ۔ ان کے خیال میں تمام عوام کو خوشحال بنانے کا تصور کسی بھی ملک کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں تمام ممالک کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور فوکودا یاسو کا خیال ہے کہ دوسرے ممالک کی بھلائی کا خیال کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔
فوکودا یاسو نے مزید کہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے چین کے اقدامات بہت اچھے ہیں ۔چین میں اموات کی انتہائی کم تعداد ایک قابل تحسین بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker