
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت گرائی گئی جو آئینی اور قانونی طریقہ ہے، ساڑھے 3 سال گزشتہ حکومت نے کیا کیا. 73 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، کشمیر کا سودا کیا گیا، آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا، عمران خان کی ڈھٹائی اور جھوٹ ختم نہیں ہو رہا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت گرائی گئی، عدم اعتماد آئینی اور قانون طریقہ ہے، گزشتہ حکومت نے الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال گزشتہ حکومت نے کیا کیا، 73 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، کشمیر کا سودا کیا گیا.
آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا، عمران خان کہتے ہیں غلطی کو ٹھیک کریں، اس غلطی کی بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین پر حملہ کیا اور کہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی، کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے 2 کروڑ لوگوں کوغربت کی لکیر سے نیچے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی وزارت عظمی کی کرسی تھی یا کوئی کاروباری چیئر؟ عمران خان نے گزشتہ رات توشہ خانہ پر لیکچر دیا، عمران خان نے چینی ایکسپورٹ کر کے قلت پیدا کی، پچھلے 4 سال سے عمران خان کی تقاریر تبدیل نہیں ہوئیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی ڈھٹائی اور جھوٹ ختم نہیں ہو رہا، گزشتہ دورِ حکومت میں مہنگائی کا طوفان برپا رہا، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو اشیا ضروریہ کے لئے قطاروں میں لگایا،
عمران خان چینی، آٹا اور ادویات چوری پر عوام سے معافی مانگیں
عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پاکستان کے عوام نے کیا، توشہ خانہ بیت المال ہے جس میں عمران خان نے ڈاکہ ڈالا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خود داری کا دعوی کرنے والوں نے کشمیر کو بیچ دیا.آپ کی وزارت عظمی کی کرسی تھی یا بیوپاری کی دکان، کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے؟ الیکشن پاکستان کے عوام کا حق، جو مقررہ مدت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ان کے حواریوں نے اقتدار سے نکالا، عوام سے ایک کروڑ نوکریوں اور لاکھوں گھر دینے کا جھوٹ بولا گیا، باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑیاں لگانے کی اجازت آپ کو کس نے دی؟ مریم نواز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، مشکل فیصلے عوام کی بہتری کے لئے کئے جائیں گے، محمد شہباز شریف سب کا وزیر اعظم ہے، عمران خان کے دور حکومت میں میڈیا کو دبایا گیا، عمران خان کے دور حکومت میں میڈیا کو دبایا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چینی، آٹا اور ادویات چوری پر عوام سے معافی مانگیں، اداروں کے خلاف شروع کی گئی منظم مہم کا نوٹس لے لیا گیا ہے، آج پاکستان کے عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل دینے پر مجبور ہیں، سابق دور میں ملک ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار رہا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اب الیکشن میں سازش ہوگی نہ مداخلت، پاکستان کے عوام عمران خان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔





