اہم خبریںپاکستان

مونس الٰہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دیدیا

لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دیدیا۔
مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمار ے لیے کل بھی عمران خان وزیراعظم تھے اورآج بھی ہیں ہمارے لیے آئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔
مونس الہی نے کہا کہ عمران خان آپ کے وزرا بہترین کام کرتے ہیں ،عمران خان آپ کے وزرانے پنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنایا، خان صاحب آپ کاشکریہ آپ نے گجرات والوں پراعتمادکیا قدم بڑھائیں عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ہی سکھایا گیا ہے کہ دوستوں کا پورا ساتھ دینا ہے جب آپ کے دشمن اکھٹے ہو گئے تھے اس دن ہم اور تگڑے ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker