پاکستان

لاپتہ سابق فوجی افسر ‘بحفاظت’ لندن پہنچ گئے، ‘وقت آنے پر خاموشی توڑوں گا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے سابق فوجی افسر( میجر )عادل راجا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ ‘بحفاظت’ اپنے خاندان کے پاس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق فوجی افسر( میجر)عادل راجا کا کہنا تھا کہ ‘ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، لیکن وقت آنے پر سب کچھ کہا جائے گا.

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیز و اقارب کو ذرا بھی تکلیف پہنچی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا’۔انہوں نے ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے پاس درج کرائی گئی اپنی شکایت کی ایک کاپی بھی شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ‘جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، شیئر کی گئی شکایت کی نقل کے مطابق شکایت 19 اپریل کو درج کی گئی تھی۔آج سبین کیانی نے تصدیق کی کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ہوگیا ہے جبکہ ان کے شوہر ٹھیک اور آزاد ہیں، انہوں نے حمایت پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عادل راجا ٹوئٹر پر ایک فعال سیاسی تبصرہ نگار اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرجوش حامی ہیں۔انہوں نے عمران خان اور ان کی حکومت کی برطرفی پر بھی تنقید کی تھی اور 10 اپریل کو اپنی ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو بطور وزیر اعظم دوبارہ منتخب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

نئے کرائم منسٹر کی تقرری ہمارے نظام کی ناکامی

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آئیے عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لاتے ہیں، ان شا اللہ۔’سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے پروفائل کے مطابق وہ ایک جنگی تجربہ کار ہیں اور ان دنوں ایک مقامی انگریزی روزنامے میں کالم لکھتے ہیں۔عادل راجا نے چند روز پہلے ہی پی ای ایس ایس کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دیا تھا اور اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ ‘رضاکارانہ طور پر’ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔سابق فوجی افسر نئی حکومت پر خاص طور پر شریف خاندان پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں اور ان کی مبینہ بدعنوانی پر انہیں ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔جس دن شہباز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تھا اسی روز عادل راجا نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘کی دلیل ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker