پاکستان

کم وقت میں افطار کے لیے باآسانی تیار ہونے والی ڈش، ڈھاکہ چکن

رمضان میں افطار کے دوران اگر چکن کی کوئی نئی ڈش گھر والوں کے سامنے پیش کرنے کے خواہش مند ہیں تو ڈھاکا چکن ایک بہترین آپشن ہے۔ نہایت کم وقت میں تیار ہوجانے والی یہ مزیدار ڈش افطار پارٹی میں بھی بنائی جاسکتی ہے۔

اجزاء

انڈے 2

لیمو کا رس 2 سے 3 چائے کے چمچ

لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ

کارن فلور ایک کپ

تل ¼ کپ

چکن پاؤڈرایک چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

چکن اسٹرپس ½ کلو

تیل تلنے کے لیے

چاٹ مصالح حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ کار

ایک پیالے میں انڈے، لیمو کا رس اور لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں کارن فلور، تل، کٹی لال مرچ، چکن پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور مکس کریں۔ چکن اسٹرپس کو اس مواد میں ڈالیں اور 20 منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔ کڑاھی میں تیل گرم کریں اور سنہری ہونے تک چکن اسٹرپس کو تلیں۔ بعد میں اوپر سے چاٹ مصالحہ ڈال کر افطاری کے دوران گھر والوں کے سامنے پیش کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker