
اسلام آباد(آئی پی ایس) بجلی نہ ہونے سے چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی بیوی بھی پریشان ہوگئیں۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لائسنس کی تجدید پرہونے والی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے سی ای او سے کہا کہ بیوی نے کہا کل بجلی 8 بارگئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کیا ہورہا ہوگا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ رات ان کے ہوتے ہوئے بھی گھر کی بجلی 2 بار گئی، لوگ بل دیتے ہیں، ان کو بجلی دیں۔





