پاکستانپنجاب

پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو گورنرہائوس میں پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

لاہور (آئی پی ایس) گورنر پنجاب عمر چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور شفقت محمود نے آج دوپہر گورنر ہاؤس پنجاب میں پریس کانفرنس کرنا تھی، تاہم گورنر پنجاب عمر چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ اسدعمر اور شفقت محمود کی پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے، تاہم عین وقت پر گورنر پنجاب نے جگہ دینے سے معذرت کرلی، اب پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker