پاکستانپنجابعلاقائی

سانحہ مری کیس ،عدالت نے ایک بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ طلب کرلی

 

راولپنڈی(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس چودھری عبدالعزیز نے مری پر یونائیٹڈ نیشن اورگنائزیشن کی رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیزنے کی ۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،چیف آفیسر ضلع کونسل اور ایس ڈی او محکمہ ہائی وے عدالت میں پیش ہوئے ،کیس کی سماعت پر عدالت نے استفسار کیا کہ مری کا ماسٹر پلا ن اب تک کیوں نہیں بنا؟۔عدالت نے مری سے متعلق یو این او کی رپورٹ بھی طلب کر لی ،عدالت کا کہنا تھا کہ یو این او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری ہر سال 3سے 4سینٹی میٹرزمین میں دھنس رہا ہے اورمری میں غیر قانونی تعمیرات کو ڈیزاسٹر قرار دیا گیا ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker