پاکستان

زرتاج گل نےایسی بات کہہ دی کہ جیالے غصے سے لال پیلے ہوجائینگے

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جہالت بڑی سزا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ جب بینظیر دنیا سے گئی تو پیپلزپارٹی کے جیالوں نے کراچی جلانا شروع کر دیا۔

 

جاری کردہ ٹوئٹ میں زرتاج گل لکھتی ہیں کہ جیالوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا، لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا اور ساتھ میں پرچی پکڑے فراڈ باپ بیٹے کو اپنا لیڈر مان لیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ بیشک جہالت بڑی سزا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker