
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے شیخ رشید نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ روضہ رسُول پر کھڑے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسُول پر حاضری دی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔





