
ممبئی(آئی پی ایس)بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی رنبیر اور عالیہ بھٹ کی مقبول جوڑی گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں منسلک ہوگئی۔عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی کی تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی اور تقریباً تمام مہمانوں نے بھی ان ہی رنگوں کے ملبوسات زیب تن کیے۔
دلہا اور دُلہن یعنی عالیہ اور رنبیر نے بھی سفید اور سنہرے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔رنبیر اور عالیہ کی شادی کے یہ خوبصورت لباس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جانب سے قیمتی تحائف دیےگئے جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کی ہیں۔
کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو ‘پلاٹینم بریسلٹ’تحفے میں دیا ہے جس کی قیمت ‘ساڑھے 14 لاکھ’ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔دیپیکا پڈوکون نے عالیہ اور رنبیر کو ‘رِسٹ واچز’ بھجوائیں جن کی قیمت ’15 لاکھ’ بھارتی روپے ہے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالیہ کو ‘ہیروں کے ہار’ کا تحفہ دیا ہے جس کی مالیت ‘9 لاکھ’ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔سدھارتھ نے عالیہ بھٹ کو ‘3 لاکھ’ روپے کا ‘لگژری ہینڈ بیگ’ جبکہ ورون نے معروف برانڈ ‘گوشی’ کے ‘سینڈلز ‘بھیجے جن کی قیمت ‘4 لاکھ’ روپے ہے۔