اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

37 ارکان پر مشتمل وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی کابینہ میں شراکت اقتدار کا فارمولہ طے پا گیا، اتحادی جماعتوں کی کابینہ کا مجموعی حجم 37 ارکان پر مشتمل ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وفاقی وزرا سے حلف لیں گے۔حکومتی اتحاد نے اقتدار سنبھالنے کے تقریبا ایک ہفتہ کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے،

 

کابینہ 37 ارکان پر مشتمل ہو گی جس میں 30 وفاقی وزرا، 4 وزیر مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 16، پییپلز پارٹی کے 12 ارکان، جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 ارکان شامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔فارمولے کے مطابق کابینہ میں 30 وفاقی وزیر، 3 مشیر اور چار وزیر مملکت ہوں گے،

 

ان میں مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزیر ،2 وزیر مملکت اور دو مشیر، پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر، 2 وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہو گا۔جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 ، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وفاقی وزرا سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج صبح 11 بجے ہو گی۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker