اہم خبریںپاکستان

آصف زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات،کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے درمیان کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت ہوئی ہے۔ یہ مشاورت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہوئی ہے۔

ملاقات اس وقت ہوئی جب اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری امیر جے یو آئی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔آصف زرداری کے ہمراہ پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری بھی تھے۔

ملاقات میں مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق بات چیت میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان آئندہ مستقبل میں بھی مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے متعلق کہا کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker