پاکستانپنجاب

پرویزالٰہی کو جان سے مارنے کا حکم دینے اورحملہ کرنیوالا کون تھا؟پتہ چل گیا

 

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں تشدد سے چودھری پرویز الہی کا بازو مبینہ طور پر ٹوٹ گیا جس کے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی گئی تو پولیس نے انہیں میڈیکل کرانے کا کہہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری پرویز الہی نے خود پر ہونے والے تشدد کے خلاف قلعہ گجر سنگھ پولیس سٹیشن میں درخواست دی ، تھانے کی جانب سے چودھری پرویز الہی کو میڈیکل کرانے کیلئے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔

جمع کرائی گئی درخواست میں چودھری پرویز الہی نے موقف اختیار کیا کہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کا متفقہ امیدوار ہوں، وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے اور ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے مارے،

حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہی کو جان سے مار دو، آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی عمران اور ایس پی مستنصر، ایس ایچ او فاروق سمیت 200 سے 300 مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہو گئے۔

 

پولیس ملازمین نے داخل ہوتے ہی ہمارے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا، حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈے لے کر رانا مشہود نے مجھ پر وار کیااور ان کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker