پاکستان

عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے،کوئی بند نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ اس حولے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا

 

بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اس پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عوامی فلاح کا کوئی پروگرام بند نہیں ہوا، عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے اور

 

میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے اور جو عوام کے لئے فراخ دلی اوران کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker