اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی مبینہ سازش کیخلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے پانچ وزرا کو برطرف کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 14 (3) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوتے ہوئے پانچ ممبران قانون ساز اسمبلی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے فوری طور پر ہٹا دیا جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ وزرا جن میں سردار تنویر الیاس، سینئر ترین وزیر/وزیر، فزیکل منصوبہ بندی اور رہائش اور سیاحت ، عبدالماجد خان، وزیر خزانہ،خواجہ فاروق احمد، وزیر، لوکل گورنمنٹ اور دیہیترقی ، علی شان سونی، وزیر خوراک اور اکبر ابراہیم شامل ہیں سب کو برطرف کر دیا گیا ہے
وزیر اعظم ہاوس سے جاری کردا نوٹیفیکیشن کے مطابق وزرا کو مس کنڈکٹ ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے واضع رہے بارہ اپریل کو آزاد کشمیر میں حکمران جماعت کے 25 ممبران قانون ساز اسمبلی کے دستخط سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر چئیرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاس پہنچے تھے
جہاں انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی سازش اور لین دین کے متعلق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مشکوک سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا تھا جس پر عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے مرکزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اس متعلق تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا ۔