اہم خبریںپاکستان

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

پشاور(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الانس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔
محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker