اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، میجر سمیت دو جوان شہید

راولپنڈی (آئی پی ایس )جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق انگور اڈہ میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شہید سپاہی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker