اہم خبریںپاکستان

نوازشریف ، اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔ تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے کہہ دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker