پاکستان

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کا حکم معطل

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کا حکم معطل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر اور سابق معاون خصوصی شہباز گل ایف آئی اے کی جانب سے نام

 

واچ لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنمائوں نے درخواستیں دائر کیں

 

جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آج ہی بینچ تشکیل دیا جائے اور سماعت کی جائے پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنی درخواستوں میں موقف اپنایا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں لہذا ان کی بیرون ملک روانگی پر پابندی کو ختم کیا جائے

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ئوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ مجازافسران مقررکریں جو وضاحت کریں کہ کس کے کہنے پرنام واچ لسٹ شامل کیا ؟عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل کردیا۔

 

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت( آج)بدھ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی اس سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے،

 

عدم اعتماد کی کارروائی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی اس رات نام اسٹاپ لسٹ میں کس نے ڈالا؟ نام اس وقت اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا جب نہ کابینہ تھی، نہ حکومت ،نہ وزیراعظم انہوں نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے، اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں، حصول تعلیم کے 6-7 سال کے علاوہ ساری زندگی یہیں رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker