
اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا امکان ، پیپلز پارٹی کی طرف سے مشاورت شروع کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے بعد وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے بنایا جائے گا ، جس کیلئے نوید قمر ، خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف کے نام زیر غور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان نیشنل پارٹی سے بنائے جانے کا امکان ہے ۔