بین الاقوامی

سعودی عرب نے رواں سال 10لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

کراچی(آئی پی ایس )کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس سال دس لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، حج کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر پینسٹھ سال مقرر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پالیسی کا اعلان کردیا۔کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس سال دس لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص ممالک کے باشندوں کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

 

 

 

ہر ملک کے لیے عازمین حجاز کا کوٹہ مختص کیا جائے گا جبکہ حج کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر پینسٹھ سال رکھی گئی ہے۔سعودی حکام کے مطابق 2022 میں دس لاکھ عازمین کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔کورونا وائرس وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے پچھلے دو سالوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 58,745 عازمین نے حج کیا تھا۔وبائی مرض سے پہلے اکثر حاجیوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی اور سعودی عرب پہنچنے سے 72 گھنٹے پہلے کرونا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ رکھنا لازمی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker