بین الاقوامی

ن لیگ سعودی عرب کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

جدہ(خالد نواز چیمہ)  مسلم لیگ ن  سعودی عرب کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیکر نظریہ ضرورت کو  ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے جس سے پاکستان میں جمہوریت فروغ پائے گی اور ادارے مستحکم ہوں گے۔ ساحلی شہر جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن مرکزی صدر سعودی عرب ملک منظور اعوان عرفان سدرہ  بلو شیر وڑائچ بشارت علی سعودی عرب مسلم لیگ نون جدہ کے صدر عبدالشکور  اور جے یو آئی ف گروپ کے سجاد خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا 1973 کے متفقہ آئین میں پوشیدہ ہے جسے سپریم کورٹ نے مکمل طور پر بحال کر دیا ہے جس سے جمہوریت اور قومی ادارے مستحکم ہوں گے اور ملک  ترقی کی راہ گامزن ہوگا متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں جن کی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے پی ٹی آئی جیسی کرپٹ اور نااہل حکومت کا خاتمہ ہوا جس سے یقینی طور پر نئی آنے والی قیادت ملک کو مسائل سے نکالے گی اور لوگوں کو ریلیف ملے گا  جدہ میں  کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker