چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہےکہ چین انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے انسانی حقوق کے مسائل کو استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ایک پریس کانفرنس میں تر جمان نے کہا کہ متعلقہ قرار داد روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس کی قانونی حیثیت سے محروم کر دے گی۔ایسی بڑی قرارداد کو احتیاط سے لیا جانا چاہیے۔ تاہم، متعلقہ قراردادوں کا مسودہ کھلا اور شفاف نہیں ہے، جو صرف رکن ممالک کی تقسیم کو بڑھا دے گا، فریقین کے درمیان تضادات کو تیز کرے گا، اور تنازعات کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا یہ اقدام ایک نئی خطرناک مثال قائم کرے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پر ہنگامی خصوصی اجلاس منعقد کیا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور متعلقہ قراردار کی منظوری دی ہے۔
Related Articles
فلپائن کا درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی درآمد اشتعال انگیز اور خطرناک اقدام ہے، چین
جمعرات, 14 نومبر, 2024
چین کی "تائیوان کی علیحدگی پسندوں” کی جانب سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے دورے کی مخالفت
جمعرات, 14 نومبر, 2024
چینی سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے امریکی اقدام تمام فریقوں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گا،چینی وزارت تجارت
جمعرات, 14 نومبر, 2024
چائنا کوسٹ گارڈ کا چین کےجزیرہ ہوانگ یئن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سمندری حدود کا گشت
جمعرات, 14 نومبر, 2024