دلچسپ

دبئی میں ویلا ریکارڈ 28 کروڑ درہم  (14 ارب روپے) میں فروخت

دبئی میں ایک ویلا ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ اماراتی میڈیا کےمطابق 10 بیڈ روم پر مشتمل پام جمیرہ میں واقع یہ ویلا 28 کروڑ درہم (14ارب روپے) میں فروخت کیا گیا ہے۔

اس ویلا کا تعمیراتی رقبہ 33 ہزار مربع فٹ ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس میں سیون اسٹار اسپا ہوٹل کی سہولیات( بشمول ایک جم ، ایک صالون) جس میں خوبصورت اطالوی سنگ مرمر استعمال کیاگیا ہے۔ اس جائیداد میں اطالوی لگژری فرنیچر کا استعمال کیاگیا اس کےعلاوہ اس کا اپنا 70 میٹر پرائیوٹ بیچ فرنٹ ہے۔

دبئی کے پام جمیرہ علاقے میں کئی پرتعیش جائیدادیں موجود ہیں 2021 میں یہاں ایک ٹریپلیکس پینٹ ہاؤس 18 کروڑ درہم میں فروخت ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker