اہم خبریںپاکستان

نیب کے 35اسٹنٹ ڈائریکٹر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی مل گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی احتساب بیورو کے مختلف علاقائی بیوروز میں تعینات 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (بی پی ایس 17)کو ڈپٹی ڈائریکٹر (بی پی ایس 18) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ترقی پانے والے سات افسران کے تبادلے و نئی تعیناتی کی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیب کراچی سے محمد جنید خان، پارس بتول، عبداللہ یونس شمسی، انور علی مصطفی، وقار انور، نیب سکھر سے علی رضا سعید، امتیاز احمد، نیب راولپنڈی سے روحل امین، وقاص احمد، مدثر نایاب، فاروق حسن، میمونہ نثار، جولیا برکت، محمد شاہد محمود، نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے حمزہ نہال طارق ،محمد عابد حسین، محمد جاوید اقبال خان، محمد جمیل، نیب خیبرپختونخوا سے عالیہ منور، ثنا طارق، محمد علی انور
نیب لاہور سے عائشہ بتول، امیش، عدیل احمد، علی ارسلان سید، عثمان مجید، انعم شکیل، محمد مجبتی خان، ثاقب حیدر، عبدالرحمن، عثمان افتخار، حامد جاوید، نیب ملتان سے شیراز فاروق، نیب بلوچستان سے فہد شبیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17) سے ڈپٹی ڈائریکٹر (بی پی ایس 18) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر (بی پی ایس 18)کے عہدے پر ترقی پانے والے سات افسران کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔
ان افسران میں سے امان احمد بٹ کو نیب خیبرپختونخوا پشاور سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، عاصل خان نیب خیبرپختونخوا پشاور سے کراچی، محمد شفیق نیب خیبرپختونخوا پشاور سے نیب کراچی، علی احمد صدیقی نیب کراچی سے نیب لاہور، راحیل عامر نیب خیبرپختونخوا پشاور سے نیب کراچی، واسک بلا نیب خیبرپختونخوا پشاور سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد جبکہ وقاص اکرم کو نیب ملتان سے نیب سکھر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker