اسلام آبادعلاقائی

سی ڈی اے کا مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر الاؤنس

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے لئے انکے مذہبی تہوار کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کے لئے ایسٹر الائونس کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایسٹر کا تہوار 17 اپریل، 2022 بروز اتوار کو منایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے تحت نان گزیٹیڈ ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ جبکہ گزیٹیڈ ملازمین کو نصف بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔ اسی طرح مسڑرول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پےسکیلز کے مطابق الائونس کی ادائیگی کی جائے گی۔ ٹریثری ڈویژن اور متعلقہ اکائونٹس افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ ایسٹر الائونس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت اتھارٹی کے ان حاضر سروس مسیحی ملازمین کو ایسٹر الاؤنس مل سکے۔ اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس سے یقیناً سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور وہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار مناسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker