وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 21 ملین روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے مارچ کے مہینے میں اسلام آباد کی 15 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جس کی مد میں 6 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا، جبکہ 2 کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں بارہ ملین روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔ اسی طرح 22 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں تقریباً 7 لاکھ روپے کی رقم وصول کی گئی۔ جبکہ 5 کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 6 ملین روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔ اسی طرح 35 رہائشی عمارتوں کو 1 ملین روپے سے زائد میں این او سی جاری کئے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 21.434 ملین روپے حاصل ہوئے ۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024