پاکستانتازہ ترینسندھ

کل تک غدار کیساتھ تھا اب نہیں۔ عامر لیاقت

کراچی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نیوزیراعظم عمران خان کو غدار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ "عمران خان نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی،یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے۔

عامر لیاقت حسین نے غصے سے بھرپور ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا "ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے، آپ نے اراکینِ قومی اسمبلی کو غدار قرار دے دیا ہے؟ میرے تو دل میں تکلیف تھی ، جب تک اسمبلی پہنچا اس وقت تک دروازے بند ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو ووٹ دیا ہی نہیں لیکن آپ نے مجھے بھی غدار قرار دے دیا، اب دوں گا، کل تک تمہارے ساتھ تھا غدار، اب ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں۔

عمران خان نے جو خط دکھایا وہ جعلی ہے

عامر لیاقت نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا "تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی، میں گواہی دیتا ہوں کہ تم نے مجھ کو بلا کر بات کی تھی اور تم نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں، تم نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمہارا باپ بھی جنرل باجوہ کو نہیں ہٹا سکتا، بہت کچھ جانتا ہوں جو بتادیا توقیامت آجائے گی لیکن میں چپ کرکے بیٹھا ہوں ، تمہاری طرح نہیں ہوں کہ جعلی خط لہراتا پھروں۔

عامر لیاقت نے دعوی کیا کہ عمران خان نے جو خط دکھایا وہ جعلی ہے جو اسد مجید سے تیار کروایا گیا اور شاہ محمود قریشی بھی اس میں شامل تھے، ” ایوانِ صدر میں جو ڈینٹسٹ بیٹھا ہے اسے کہو کہ دانت نکالنا اور الٹے سیدھے احکامات جاری کرنا چھوڑ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker