اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے گی۔ پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی،تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے۔ پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا۔

اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔ اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔ اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker