اسلام آبادعلاقائی

نادار افراد کی مدد کرکے دلی سکون ملتا ہے ، مریم ادریس

سماجی وانسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں والا مہینہ ہے،ماہ رمضان  تقوی ‘پرہیز گاری‘ صبر و برداشت کا درس دیتا ہے،ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں ہمیں اپنے ارگرد موجود غریب، مساکین، مستحقین کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے. غریب، مسکین، یتیموں اور بیواؤں کی مدد کسی عبادت سے کم نہیں ہے، مستحقین اور نادار افراد کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ اس ماہ مقدس میں  اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو اپنی رضا، محبت و عطا سے نوازتے ہیں، اس مہینہ میں ہر نیک عمل کا اجروثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے یہ مہینہ ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے، ہمیں اس ماہ مقدس کی برکتوں اور رحمتوں سے استفادہ کرنا چاہیے، مریم ادریس کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ہمیں جہاں روزہ رکھ کر عبادات اور مناجات کرنی ہیں، نیکیاں سمیٹنی ہیں وہیں ہمیں اس ماہ  میں معاشرے کے اندر مستحقین، نادار افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے، سفید پوش خاندانوں تک اپنے صدقات و زکوٰۃ ضرور پہنچائیں تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں اور وہ بھی ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو سکیں، کیونکہ معاشرے کے اندر موجود ناداراور مستحقین کی مدد کرکے ہی دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker