بین الاقوامی

امارات میں پاسپورٹ پراقامہ چسپاں کرنے کا سلسلہ ختم، فیصلے کا اطلاق 11 اپریل سے

امارات نے غیرملکیوں کے پاسپورٹ پر اب رہائشی ویزہ یا اقامہ چسپاں نہیں کیا جائے گا اس فیصلے کا اطلاق 11 اپریل سے ہوگا۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت شہریت ، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اماراتی شناختی کارڈ (امارات آئی ڈی) اقامہ کی جگہ استعمال ہوگا اور اس آئی ڈی میں اقامہ بارے تمام ضروری معلومات درج ہوں گی۔ فضائی کمپنیاں رہائشیوں کے امارات آئی ڈی اور پاسپورٹ نمبر سے رہائش کی تصدیق کرسکیں گی۔
اس اقدام کا مقصد ملک میں عوام کو فراہم کردہ خدمات کو اپ گریڈ کرنا ہے اور یہ رواں سال کے اوائل میں کابینہ کی جاری کردہ ایک قرارداد پر مبنی ہے۔
امارات میں رہائشی ویزہ (اقامہ) کا اسٹیکر میڈیکل ٹیسٹ کے بعد پاسپورٹ پر چسپاں کیا جاتا تھا۔ یہ رہائشی کے ویزے کی مناسبت سے دو ، تین ، پانچ اور 10 سال کے لئے ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker